Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

”ہتھنی نورجہاں کا گوشت بھی کٹ کر بِک گیا کس بات کا پوسٹ مارٹم“، عدالت

نورجہاں کی موت پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
شائع 03 مئ 2023 02:54pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کراچی کی مقامی عدالت نے ہتھنی نورجہاں کی موت کے خلاف کیس کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوجانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 5 مئی کو سُنایا جائے گا۔

سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہتھنی نورجہاں کی موت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزارعمران عزیز ایڈوکیٹ، کے ایم سی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر نورجہاں کی موت پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 مئی کو سُنایا جائے گا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ہتھنی نور جہاں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے، جس پرعدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب تو اِس کا گوشت بھی کٹ کر بِک گیا کس بات کا پوسٹ مارٹم۔

حکام کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست رائر

عدالت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی، ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا سے معلوم ہوا کہ ہتھنی نورجہاں انتقال کرگئی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ک کہ ہتھنی نورجہاں کو مجرمانہ غفلت سے قتل کیا گیا اور اس غفلت میں ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر، ایڈمسنٹریٹر و دیگر ملازمین شامل ہیں۔

مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی جانور غفلت کی وجہ سے مر چکے ہیں ساتھ ہی استدعا کی کہ ایس ایچ او گارڈن کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

ہتھنی نورجہاں کے پوسٹ مارٹم سے متعلق فور پاز کا بیان

فور پازکی جانب سے ٹوئٹرجاری بیان میں کہا کہ نور جہاں کے پوسٹ مارٹم سے متعلق جھوٹی خبریں مختلف میڈیا چینلز پر گردش کررہی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سرکاری رپورٹ ابھی دستیاب نہیں ہے۔

مزید کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں موصول ہو جائے گی، اس کے ساتھ ہی نور جہاں کی ٹانگیں ٹوٹنے کے بیانات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، جیسے ہی ہمارے پاس حتمی رپورٹ آئے گی تو ضرو آگاہ کیا جائے گا۔

Karachi Zoo

ELEPHANT NOOR JEHAN