Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا
شائع 03 مئ 2023 12:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

کوہاٹ پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مرئی چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پولیس کی کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایس پی آپریشنز کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں لیوی کے 4 اہلکار بھی شامل ہیں۔

KOHAT

KPK

Explosion

weapons recovered