Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیربتائے سعودی عرب جانے کی سزا، میسی 2 ہفتوں کیلئے فارغ

پیرس سینٹ جرمین کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایکشن
شائع 03 مئ 2023 10:03am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

سعودی عرب میں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے والےاسٹارفٹ بالر اور پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ لیونل میسی کو اس غیرمجازدورے پردو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق کلب کی جانب سے معطل کیے جانے والے میسی اس دوران پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے 2 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

گزشتہ سال قطرمیں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے میسی معطلی کے دوران نہ تو ٹریننگ کرسکیں اور نہ ہی اس دوران انہیں کسی قسم کے معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔

میسی کو ہوم گراؤنڈ پر لورینٹ کے خلاف 3-1 سے شکست کے بعد ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنی تھی لیکن اس کے بجائے وہ سعودی عرب روانہ ہوگئے جس کے بعد ان کی معطلی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وہ 21 مئی کو 21 مئی کو Auxerre کے خلاف میچ میں ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

فرانسیسی روزنامے کے مطابق میسی سعودی عرب سے واپسی پر اپنے پی ایس جی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے، وہ 3 جون کو سیزن ختم ہونے تک کلب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

فی الحال اس معطی پر میسی کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا ہے۔

لیونل میسی نے گزشتہ سال سعودی حکام کے ساتھ 25 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ وہ مملکت کے سیاحتی سفیر بن سکیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق میسی اپنے معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے پیرس سینٹ جرمین کے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ مئی 2022 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کرنے والے میسی نے دوستوں کے ہمراہ جدہ میں ایک سالانہ تہوارمیں بھی شرکت کی تھی۔

Saudi Arabia

Lionel Messi