Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی، وزیراعظم تقریب میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف قطر میں بھی مختصر قیام کریں گے
شائع 02 مئ 2023 11:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے۔

برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، لندن سیاحوں سے بھر گیا۔ شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔

دنیا بھر سے مہمان تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔

شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ برطانیہ کےلئے بدھ کو روانگی متوقع ہے۔ وزیراعظم قطر میں بھی مختصر قیام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس تاج پوشی کے لئے بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹرایبی جائیں گے ، تاج پوشی کے بعد بکنگھم پیلس کی بالکونی پر کھڑے ہونے پر شاہ چارلس کو طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

King Charles III

Pakistan–United Kingdom relations