Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاج علی اور عائزہ خان کی ’میں ، میں‘

دونوں اداکار جلد ایک ساتھ نئے ڈرامے میں نظر آئینگے
شائع 02 مئ 2023 11:21pm

اداکارہ عائزہ خان اور سپر اسٹار وہاج علی نئے ڈرامے میں جلد ایک ساتھ نظر آئینگے۔

وہاج علی ”تیرے بن“ میں مرتسم اور ”مجھے پیار ہوا تھا“ میں سعد کے طور پر دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

انہوں نے سجل علی کے ساتھ ایک ویب سیریز اور مہوش حیات کے ساتھ ایک شارٹ فلم میں بھی کام کرنے کے لئے سائن اپ کیا ہے اور اب وہ عائزہ خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے والے ہیں۔

عائزہ خان اور وہاج علی بگ بینگ پراڈکشن کے آنے والے ڈرامے ”میں“ میں دکھائی دیں گے، دونوں نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوریز کے ذریعے اس کی نشاندہی کی ہے۔

آنے والے اس نئے ڈرامے کو زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں۔

Wahaj Ali

Ayeza khan