Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر دنیا کے عظیم رہنما ’راک اسٹار‘ ہوتے تو کیسے نظر آتے؟

دنیا کے بڑے رہنما موسیقاروں کے روپ میں تبدیل
شائع 02 مئ 2023 09:53pm

مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر سمیت خاص طور پر آرٹ کی صنعت میں تہلکہ مچا دیا ہے، حال ہی اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے ایسی تصاویر جاری کیں جو شاید حقیقت میں کبھی ممکن نہ ہو جیسے بہت سے ارب پتیوں کو بے گھر ہوتے دیکھا گیا یہاں تک کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار ہوتے دیکھایا گیا ۔

اب ایک آرٹسٹ نے دنیا کے بڑے رہنماوں کو موسیقاروں اور راک اسٹارز کے روپ میں تبدیل کردیا ہے

جوہن جان مولووڑ نامی آرٹسٹ نے اے آئی امیجز کا ایک سلسلہ تخلیق کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی رہنماؤں کو راک اسٹارز میں تبدیل کیا گیا ہے تاہم ان میں کچھ تصاویر حقیقت پسندانہ اور شخصیات کے لیے موزوں نظر آتی ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک متوازی دنیا میں خوش آمدید جہاں لیجنڈز راک اسٹار بن جاتے ہیں، ورلڈ لیڈرشپ میوزک کنسرٹ

ان رہنماؤں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان، روسی صدر ولادیمیر پوٹن، سابق امریکی صدر براک اوباما، سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور دیگر شامل ہیں۔

Rockstar

Obama

AI Intelligence