Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹویٹر اکاؤنٹ پر مفت بلیو ٹک حاصل کرنے کا آسان طریقہ

ٹوئٹر میں موجود ایک غلطی سے آپ اپنا بلیو ٹک واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
شائع 02 مئ 2023 08:47pm

ٹویٹر نے حال ہی میں پلیٹ فارم پر موجود تمام اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹا دیا ہے، اور بظاہر اب تصدیقی بیج حاصل کرنے کا واحد طریقہ آٹھ ڈالر ( تقریباً 2270 پاکستانی روپے) ماہانہ پر ٹویٹر بلیو سروس سبسکرائب کرنا ہے۔

لیکن کچھ جگاڑو قسم کے لوگوں نے بلیو ٹک کو مفت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

ٹویٹر پر ایک بگ موجود ہے جو صارفین کو اپنا بلیو ٹک واپس حاصل کرنے کی اجازت دے رہا ہے، لیکن صرف مختصر وقت کے لیے۔

بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ اگر وہ اپنے بائیو میں معمولی تبدیلیاں کرتے ہیں اور اسے محفوظ کرتے ہیں، تو ان کا بلیو ٹک دوبارہ دکھنا شروع ہوجاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ایسا صرف ان صارفین کے لیے ہو رہا ہے جن کے تصدیقی بلیو ٹک کو حال ہی میں ہٹا دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، ابھی تک یہ یقینی نہیں ہے کہ یہ بلیو ٹک کب تک چلے گا۔

کچھ لوگوں نے اطلاع دی کہ جیسے ہی انہوں نے اپنی ایپ یا ویب کو ریفریش کیا بلیو ٹک غائب ہو گیا۔

ایک بار جب بلیو ٹک نظر آنا شروع ہو جائے تو اس پر کلک کرنے پر لکھا آتا ہے کہ، ”یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے کیونکہ یہ حکومت، خبروں، تفریح، یا کسی اور نامزد زمرے میں قابل ذکر ہے۔“

ٹویٹر بلیو کے فوائد، قیمت

ٹویٹر بلیو سروس تمام سبسکرائبرز کو ٹویٹ میں ترمیم، 10,000 کریکٹر کیپ فی ٹویٹ، اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی صلاحیت، زیادہ مرئیت، ایس ایم ایس کے ساتھ ٹو فیکٹر تصدیق اور نیلے رنگ کے چیک مارکس جیسی خصوصیات فراہم کرتی ہے۔

جہاں تک قیمت کا تعلق ہے، ٹویٹر بلیو سروس کی لاگت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ماہانہ آٹھ ڈالر ہے۔

ٹویٹر

Twitter Blue

Free Blue Tick