پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور راجہ اظہر پر فرد جرم عائد
عدالت نے کیس کے گواہوں کو 17 مئی کو طلب کرلیا
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور راجہ اظہر پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور راجہ اظہر پر فردجرم عائد کردی، دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کیا۔
عدالت نے کیس کے گواہوں کو 17 مئی کو طلب کرلیا، پولیس نے مہنگائی مارچ کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں پر لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما راجا اظہر اور ارسلان تاج نے مقدمے میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
Karachi Police
Karachi politics
pti karachi
Arsalan Taj Arrested
مقبول ترین
Comments are closed on this story.