Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عثمان خالد بٹ کے والد کا انتقال، ’پاکستانی استغفراللہ کام ماشاء اللہ طریقے سے کرتے ہیں‘

چیٹ جی پی ٹی نے عثمان خالد بٹ کو حیران کردیا۔
شائع 02 مئ 2023 05:07pm

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں ”چیٹ جی پی ٹی“ سب سے بڑا انقلاب ہے۔ یہ ایک مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ ہے جسے اوپن اے آئی نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

یہ چیٹ بوٹ اپنی ذہانت سے تمام سوالات یا کسی بھی مشکل کا جواب دے سکتا ہے۔

اب تو عدالتیں بھی چیٹ جی پی ٹی بھی فیصلوں میں مدد کیلئے مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہی ہیں۔

لیکن، جہاں یہ اے آئی ٹول سمجھ داروں کے ہاتھوں انتہائی مددگار ثابت ہو رہا ہے، وہیں کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں یہ مضحکہ خیز حالات پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ، جو اپنے والد کے انتقال کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے حوالے سے حیران ہیں۔

حال ہی میں عثمان خالد کے والد کا انتقال ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لیکن ایک پیغام ایسا موصول ہوئے جو غم کی اس گھڑی میں بھی انہیں کافی مزاحیہ لگا۔

عثمان خالد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا، ’ابو کے انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر ارادی مزاحیہ بات یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا، جس کے بارے میں مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے زریعے لکھا گیا ہے‘۔

عثمان خالد بٹ کی جانب سے یہ ٹوئٹ موصول ہونے کے بعد شائقین بہت حیران ہیں، اور مداحوں نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’ہمیں سنجیدگی سے غم کے موقعے کےآداب سیکھنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ ہم دسترخوان کے آداب سیکھتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ، ’پاکستانی استغفراللہ کام ماشاء اللہ طریقے سے کرتے ہیں‘َ۔

خیال رہے کہ عثمان خالد کے والد کا انتقال 13 اپریل کی رات کو ہوا تھا۔

ChatGPT

Usman Khalid Butt