Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں انسانی سرمائے کے بحران پر عالمی بینک کی رپورٹ جاری

پاکستان کو انسانی ترقی سرمائے میں خاطرخواہ اضافے کی ضرورت ہے
شائع 02 مئ 2023 03:18pm

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو انسانی ترقی سرمایہ میں خاطرخواہ اضافےکی ضرورت ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان میں انسانی سرمائے کے بحران پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ہیومن کیپیٹل پر سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی سرمائے کےبحران کی وجہ خواتین لیبرفورس کی کمی ہے، تعلیم و صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سرمایہ کاری بڑھائی جائے، پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان وسطی آمدنی کےسطح تک پہنچ گیا ہے، پاکستان نےگزشتہ 2 دہائیوں میں غربت میں کمی پرکارکردگی دکھائی، اور انسانی سرمائے کے نتائج کے مطابق پاکستان افریقہ کے مقابلے میں بہتر ہے۔

World Bank

Pakistan Education