Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی وین پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

ڈاکو 64 لاکھ روپے کیش لوٹ کرفرار ہوگئے
شائع 02 مئ 2023 02:01pm

ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وزیرآباد ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والی وین پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور رقم لوٹنے کے لئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بتایا کہ ٹول پلازہ سے کیش لے کر آنے والے 2 سیکیورٹی گاڑڈز اور ایک ڈرائیور کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا اور 64 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم پولیس حکام کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Robbery

Target Killing