Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 233روپے 88 پیسے مقرر، نوٹی فکیشن جاری
شائع 02 مئ 2023 01:38pm

اوگرا نے مئی کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی کلو اضافہ کردیا۔

پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کو اب ایل پی جی کی مد میں جھٹکا دے دیا گیا ہے، اور اوگرا نے ایل پی جی بھی مزید مہنگی کر دی ہے، اور ماہ مئی کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 89پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور فی کلو ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

LPG

LPG Gas