Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منڈی بہاؤالدین سے منکی پاکس کا مصدقہ کیس سامنے آگیا

قومی ادارہ صحت کی پنجاب میں تیسرے منکی پاکس کیس کی تصدیق
شائع 02 مئ 2023 12:37pm

قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں منڈی بہاوالدین میں منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد تیسرے کیس کی تصدیق کردی۔

منڈی بہاؤالدین سے منکی پاکس کا کنفرم کیس سامنے آگیا ہے، اور قومی ادارہ صحت نے پنجاب میں تیسرا منکی پاکس کیس کنفرم کردیا ہے۔

وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم نے بتایا کہ منڈی بہاؤلدین کا رہائشی بیرون ملک سے ٹریول کر کے پاکستان آیا، ڈی ایچ کیو اسپتال منڈی بہاؤالدین سے سیمپل این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا گیا، اور این آئی ایچ نے منکی پاکس کیس کو کنفرم قرار دے دیا۔

وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر سے ہے، اور اس نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے، ہم مریض کا پنجاب کی لیب سے دوبارہ ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے7 مشتبہ کیسز ہیں، جن کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

NIH

money laundring case

Monkey Pox