Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شراب کے نشے میں دھت ’بورس جانسن‘ نیدر لینڈز سے گرفتار

مذکورہ شخص کا بریتھ لیزر ٹیسٹ کرانے سے انکار
شائع 02 مئ 2023 12:07pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

نیدرلینڈز پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیونگ کرنے والے جعلی ’بورس جانسن‘کو گرفتارکرلیا ہے، ڈرائیور نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم نام سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا رکھا تھا۔

خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیدرلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اس وقت حیرت سے دوچار ہوگئے جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اورتاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا۔

یہ جعلی لائسنس 2019 میں یوکرین سے جاری کیا گیا تھا جس پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویرکے علاوہ بالکل درست تاریخِ پیدائشکا اندراج کیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت سال 3000 میں ختم ہورہی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب اکھمبے سے ٹکرانے کے بعد افسران نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، گاڑی چھوڑ کر ڈرائیور پُل پر کھڑا ہوا تھا جو اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے بھی انکارکردیا۔ 35 سالہ شخص کو گرفتارکیے جانے کے بعود گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کہا کہ ہم اس شخص کی جعل سازی میں نہیں آئے۔

تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کو واضح نہیں کیا جا سکا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کس مقام سے حاصل کیا گیا تھا، نشریاتی ادارے این او ایس کے ٹویٹ پر روسی صحافی نے بتایا کہ ایسے جعلی ڈرائیونگ لائسنس یوکرین ٹورسٹ دکانوں سے آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پولیس سربراہ کا اس معاملے پرمزید کہنا تھا کہجہاں تک مجھے علم تھااصلی بورس جانسن(سابق برطانوی وزیراعظم) اس وقت نیدرلینڈز میں موجود نہیں ہیں۔

Boris Johnson

DUTCH POLICE