Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان اور سونیا حسین جلد نئے ڈرامے میں ایک ساتھ نظرآئیں گے

فیروز خان ڈرامہ اکھاڑہ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 02 مئ 2023 09:36am

اداکار فیروز خان اپنے نئے ڈرامے میں اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔

اداکار فیروز خان اپنے آنے والے ڈرامے اکھاڑہ میں سونیا حسین کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

کچھ عرصہ قبل فیروز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے تنازعے کے باعث ڈرامہ سانول یار پیا کو چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ڈرامے میں موجود اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

دوسری جانب آج اداکار عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے بتایا ہے کہ وہ جلد اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں نظر آنے والے ہیں ۔

عمران عباس آخری بار ڈرامہ امانت جبکہ نیلم منیر آخری بار ڈرامہ پیار دیوانگی میں نظر آئے تھے ۔

Feroze Khan

Sonia Hussyn