علی ظفر نے غلط سرخی کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت بتادی
پاکستان کے نامور گلوکارعلی ظفر نے سیاسی جماعت میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
علی ظفر آج کل کینیڈا میں کنسرٹ کر رہے ہیں، گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پہنی ایک جیکٹ وائرل ہو رہی تھی جس پر شیر آیا شیر آیا درج تھا، ساتھ ہی اس جیکٹ پر بلے کی تصویر نمایاں تھی جس کے بعد سے ہی ان کی سیاسی جماعت میں شمیولیت کے حوالے سے بات کی جانے گئی ۔
تاہم ان افواہوں کی تردید اس وقت ہوئی جب علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس پر کیپشن دیا ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازعہ بنانا مناسب نہیں، غلط کے ساتھ شائع کی گئی تصویر کی اصل حقیقت۔
پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کی ٹی شرٹ والی وائرل تصویر کے حوالے سے گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹورنٹو میں اپنی پرفارمنس سے قبل یہ مزکورہ ٹی شرٹ پہنی تھی۔
علی ظفر نے ویڈیو میں ٹی شرٹ دکھاتے ہوئے واضح کیا کہ اس پر صرف بلے کا نشان نہیں بلکہ شیر اور دیگر بھی نشانات موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.