متنازع مردم شماری: ایم کیو ایم کی اسٹیک ہولڈرز کانفرس بلانے کی تیاری
کانفرنس میں مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔
کراچی اور حیدرآباد کی متنازع مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے بڑی بیٹھک بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں چھ اور حیدرآباد میں سات مئی کو اسٹیک ہولڈرز کانفرس بلائی جائے گی، جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا جائے گا۔
اسٹیک ہولڈرز کانفرس میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو بھی مدعو کئے جانے کا امکان ہے۔
کانفرنس میں مردم شماری سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔
MQM Pakistan
Reservations census 2023
Stake Holders Conference
مقبول ترین
Comments are closed on this story.