Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکٹ 2 لاکھ شرٹ 33 ہزار کی، ’500 میں دینا ہے تو دو ورنہ جانے دو‘

آریان خان کا برانڈ لانچ ہوتے ہی شدید تنقید کا شکار
شائع 01 مئ 2023 10:11pm

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آریان خان کے برانڈ کی تشہیری مہم شاہ رخ خان نے خود چلائی تھی تاہم جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا لیکن وہاں کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔

آریان خان کے برانڈ میں صرف جیکٹ کی قیمت 2 لاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے برانڈ کی جانب سے کپڑے انتہائی مہنگے داموں پر فروخت کرنے پر شاہ رخ اور ان کے بیٹے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ایک صارف نے تو لکھا کہ 500 روپے میں دینا ہے تو بھائی شاہ رخ دو ورنہ جانے دو

ٹوئٹر پر دیگر صارفین نے بھی طنز اور تنقید کے نشتر چلائے

Shahrukh Khan

Aryan khan

srk

D’YAVOL X