Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی سیٹھی اور شے گل کا ایک ساتھ نیا گانا وائرل

گانے کی شاعری کو علی سیٹھی، شے گل، عبداللہ صدیقی اور مانو نے لکھا ہے
اپ ڈیٹ 01 مئ 2023 10:14pm

گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو 14 میں پسوڑی گانے سے دنیا بھر میں دھوم مچانے والے علی سیٹھی اور شے گل نیا گانا ریلیز کردیا۔

علی سیٹھی اور شے گل کے گانے پسوڑی کے پروڈیوسرز میں عبداللہ صدیقی بھی شامل تھے اور اس بار بھی وہ ان کے شریک پروڈیوسر ہیں جبکہ گانے کی ہدایات فہد حسین نے دی ہیں۔

لیفٹ رائٹ گانے کی شاعری کو علی سیٹھی، شے گل، عبداللہ صدیقی اور مانو نے لکھا ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی چاروں گلوکاروں نے مل کر ترتیب دی ہے۔

لیفٹ رائٹ کی شاعری پنجابی، اردو اور انگریزی کی میلاپ ہے اور چاروں فنکاروں نے گانے کو انتہائی منفرد اور دھیمے انداز میں پیش کیا ہے۔

طویل عرصے بعد علی سیٹھی اور شے گل کو ایک ساتھ دوبارہ پرفارمنس کرتے دیکھ کر کئی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے لیفٹ رائٹ کی تعریفیں کیں۔

Ali Sethi

Shae Gill