Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون ڈے میں 5ویں نمبر کی پوزیشن سے خوش نہیں، محمد رضوان کا شکوہ

جو لوگ تنقید کرتے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر
اپ ڈیٹ 01 مئ 2023 06:07pm
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اوپننگ نہ کروانے پر شکوہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتیں، کراچی کی کنڈیشنز راولپنڈی سے مختلف ہیں، پھر بھی فوکس ہے ون ڈے میں 350 رنز تک کا ٹوٹل بنائیں۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ جو لوگ تنقید کرتے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں، البتہ ون ڈے میں 5ویں نمبر کی پوزیشن سے خوش نہیں، چاہتا ہوں میں چار نمبر پر بیٹنگ کروں۔

بیٹنگ پوزیشن سے متعلق محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہے، کسی سے شکوہ نہیں، جب میچ ہارتے ہیں تو سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان کے لیے ہر نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ون ڈے سیریز جاری ہے جس میں قومی ٹیم کو 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

karachi

Muhammad Rizwan

PAKvsNZ