Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت: خُفیہ ایجنسیوں کی سفارش پر 14میسیجنگ ایپس بند

بند کی جانے والی ایپس قومی سلامتی کیلئے خطرہ تھیں
شائع 01 مئ 2023 04:05pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بھارت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر خفیہ ایجنسیوں کی سفارش پر 14میسیجنگ ایپس بند کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ان ایپس کو اپنے رابطوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دہشت گرد گروپ بند کی جانے والی ایپس کو مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد سہولت کاری کے لئے استعمال کرتے تھے۔

ان ایپس میں کرپوائزر، اینیگما، سیف سویس، وکرمے، میڈیا فائر، برائر، بی چیٹ، نینڈباکس، کینیئن، آئی ایم او، ایلیمنٹ، سیکنڈ لائن، زینگی اور تھریما ایپس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایکشن سیکیورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کی سفارش پرلیا گیا ہے ، متعلقہ وزارت کو ان ایپس کی فہرست بھجوا دی گئی ہے۔

حکام نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69 اے کے تحت ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ ایک مراسلے میں خفیہ اداروں کے حکام نے حکومتی عہدیداروں کو بتایا کہ یہ ایپس وادی کشمیر میں دہشت گردی کے حوالے سے پروپیگنڈے کے لیے کی جارہی تھیں۔

حکام کو بتایا گیا کہ خفیہ اداروں کو ان ذرائع کی تلاش رہتی ہے جن سے دہشت گرد آپس میں رابطے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اسی سے متعلق معلوم ہوا کہ ایک موبائل ایپلی کیشن استعمال کی جارہی ہے جس کے نمائندے بھارت میں نہیں ہیں۔

ٰIndia

Jammu Kashmir

Messaging Apps