Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ایمان علی کراچی کے مقامی افراد کی نقل اتارنے پرلائم لائٹ میں، ویڈیو وائرل

سونیا حسین کی باتوں کے جواب میں ایمان کی نقالی
شائع 01 مئ 2023 03:07pm
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا شماران سیلیبرٹیز میں ہوتا ہے جو نہ تو سوشل میڈیا پرزیادہ متحرک رہتی نہیں اور نہ ہی زیادہ انٹرویوز دینا پسند کرتی ہیں لیکن جب وہ ایسا کریں تو پھر ان کی کہی برجستہ یا دانستہ باتیں صارفین کی بھرپور توجہ سمیٹتی ہیں۔

عید کے موقع پر ٹی وی شو میں شریک ایمان علی کا نام ’ کراچی کے لوگوں’ سے متعلق جملے پر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ میں دیکھنے میں آیا۔

ندایاسر کے شومیں شریک ایمان علی نے اداکارہ سونیا حسین سے پوچھے گئے سوال کے جواب کے دوران ایک لقمہ دیا جسے بہت سے صارفین نے تو ’ہلکا‘ لیا تاہم بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے کراچی کے شہریوں کے لب ولہجے کی ایسی نقالی پر ناراضگی کااظہار کیا۔

سونیا کا کہنا تھا کہعید کے موقع پران کے گھرمیں بریانی ضرور بنتی ہے کیونکہ وہ سب کو بہت پسند ہے، اس پر میزبان نے فوراسے کہا ، ’یہ آگئیں نا کراچی والی۔‘

ایمان نے ساتھ ہی یہی جُملہ مخصوص لب ولہجے میں کسا جس پرندا اور سونیا سمیت شریک مہمان ہمایوں سعید بھی مسکراتے نظرآئے۔

سوشل میڈیا پرکلپ وائرل ہوا تو اکثریت نے اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم ایسے صارفین کی بھی کمی نہیں جنہیں یہ جملہ دیگرکی طرح ہرگرزبھی ’بے ضرر اور ہلکا پُھلکا ’ نہیں لگا۔

ایمان علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے انٹرویوز کی فضول باتیں تو وائرل ہوجاتی ہیں اوراہم باتیں رہ جاتی ہیں۔

karachi

Nida Yasir

Sonya Hussyn

Iman ali

IMAN ALI’S MIMICRY