Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاطمہ بھٹو کی شادی کے بعد شوہر کیساتھ گڑھی خدا بخش آمد

فاطمہ بھٹو کی بھٹو خاندان کے مزار پرحاضری
شائع 01 مئ 2023 01:10pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی اورمعروف مصنف فاطمہ بھٹو شادی کے بعد اپنے شوہرگراہم (جبران) کے ہمراہ پہلی بار لاڑکانہ پہنچ گئیں۔

فاطمہ بھٹو سابق وزیراعظم کے بیٹے مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے حال ہی میں امریکی شہری سے شادی کی ہے۔

مزید پڑھیں: امام ضامن کس کا تھا، فاطمہ بھٹونے شادی کی تفصیلات بتا دیں

انہوں نے اپنے شوہراور بھائی کے ہمراہ گڑھی خدا بخش کے دورے میں بھٹو خاندان کے مزار پرحاضری دیکر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

فاطمہ بھٹو کے سکھرائرپورٹ پہنچنے پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے کارکنان کی جانب سے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فاطمہ بھٹوکے نکاح پر دلہن اور بھائی ذوالفقارنے کس برانڈ کے کپڑے پہنے

یاد رہے کہ فاطمہ بھٹو 3 روز قبل کراچی میں واقعآبائی گھر70 کلفٹن میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں امریکی شہری گراہم (جبران )کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھی تھیں۔

Larkana

ٖFatima Bhutto

Zulfikar Ali Bhutto

Garhi Khuda Bakhsh

Zulfikar Ali Bhutto Jr