گورنر سندھ کی سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز
نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد جلد صوبہ سندھ کا دورہ کرے گا
سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویزدے دی گئی۔
اس حوالے سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
کامران ٹیسوری کے اعزاز میں امریکی پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی کے چیئرمین نے استقبالیہ دیا جس میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی شرکت کی۔
نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد جلد صوبہ سندھ کا دورہ کرے گا دونوں اسمبلیوں میں سندھ اور نیویارک کو سسٹراسٹیٹس بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ساحلی شہر اور تجارتی مراکز ہونا کراچی اور نیویارک میں مشترک ہے۔
New York
sindh
kamran tessori
مقبول ترین
Comments are closed on this story.