Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ کا 19 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ریکارڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بنا
شائع 01 مئ 2023 09:40am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا 19 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا، 2 روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کیا گیا۔

یہ ریکارڈ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پنڈی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بناکر توڑا، کیوی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔

اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 329 رنز کا تھا، یہ ریکارڈ پاکستان نے 2004 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔

خیال رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کے بقیہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس ہے، 2004 میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 104 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے صرف 18.1 اوور میں 7 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔

rawalpindi

odi cricket

PAKvsNZ

cricket stadium

highest runs record