Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے علاقے میں آپریشن جاری، ملزمان کے 7 ٹھکانے نذر آتش

کچے کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شروع، سنائپر تعینات کر دیئے گئے
شائع 30 اپريل 2023 11:54pm
فوٹو ــ اسکرین گریب / اے پی پی
فوٹو ــ اسکرین گریب / اے پی پی

رحیم یار خان اور راجن پور سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں پنجاب پولیس کا آپریشن جاری ہے، پولیس نے ملزمان کے 7 ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اب تک سات خطرناک مجرموں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔کریمنلز نذیر لاٹھانی، ارشاد لاٹھانی، شبیرا لاٹھانی، فریدا کوکانی ، اسحاق جھوبرا سکھانی ، عبداللہ سکھانی اور حافظ مہر دین سکھانی کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کچہ کے علاقوں میں مجرموں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے بعد متعدد کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اندرونی علاقوں میں دیگر خفیہ ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پیش قدمی جاری ہے۔ کچہ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر کے سنائپر تعینات کر دیئے ہیں ۔

Kidnapping for Ransom

Sindh Punjab Border Areas

Punjab Police Operation