Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: اہلکار کے سر پر پستول رکھنا مہنگا پڑگیا، 3 ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، بائیک اور موبائل فون برآمد
شائع 30 اپريل 2023 08:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور میں پولیس نے تین ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے شوکت ٹاؤن میں ڈولفن اسکواڈ اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل شاپ میں واردات کر رہے تھے۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا، ملزمان نے پولیس ٹیم کے اہلکار پر پستول تان لیا اور پھر دیگر اہلکاروں نے مؤثر حکمت عملی کے تحت ملزمان کو قابو کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے دو پستول، بائیک اور موبائل برآمد کرلئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نبیل حیدر و دیگر کو تھانہ فیکٹری پولیس ایریا کے حوالے کر دیا گیا۔

lahore police

dolphin force

Lahore Crime