یو اے ای کے تعاون سے سُوڈان میں پھنسے 2 پاکستانی بحفاظت ابوظہبی پہنچ گئے
جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے افراد کو لیکر ایک طیارہ ابوظہبی پہنچ گیا ہے جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں، شہریوں کا انخلاء متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ابوظہبی ہوائی اڈے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان سے پاکستان کے لیے ہر پاکستانی کا محفوظ انخلاء حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دونوں شہریوں کو نکالنے پر متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، یو اے ای میں پاکستانی مشن نے یہاں پہنچنے والے پاکستانیوں کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔
فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ ایک پاکستانی پاکستان روانہ ہوگیا جبکہ دوسرا پاکستانی امارات کا ویزہ ہولڈرہے وہ دبئی میں موجود ہے۔ یہ افراد پورٹ سوڈان سے ابوظہبی کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچے تھے۔
Comments are closed on this story.