Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں پیسوں کے عوض ملے گا

سعودی عرب کو آب زم زم کے عوض رقم ڈالرزمیں ادا کی جائے گی
اپ ڈیٹ 30 اپريل 2023 03:24pm

اب عازمین حج کو آب زم زم کے لئے فی کس 5 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

عازمین حج کو آب زم زم مفت نہیں بلکہ پیسوں کے عوض ملے گا، اور پاکستانی عازمین حج کو رواں برس آب زم زم کے حصول کے لئے 20 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، جب کہ سعودی عرب کو یہ رقم ڈالرز میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ، 96 ہزار لٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا، اور آب زم زم کے لئے فی کس 15 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے پر حاجیوں کو آب زم زم کے لئے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 ریال بنتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے مؤقف پیش کیا ہے کہ عازمین حج سے آب زم زم کی قیمت نہیں بلکہ کین کی قیمت وصول کی جائے گی۔

Hajj 2023

PIA Hajj Operation

zamzam

zamzam water