Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا

1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، صدر عارف علوی
شائع 30 اپريل 2023 12:29pm

صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 نظر ثانی کے لئے پارلیمنٹ کو دوبارہ بھجوا دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت قومی احتساب ترمیمی بل، 2023 توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھجوایا تھا، تاہم صدرمملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوا دیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، لیکن بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا۔

صدرمملکت کا کہنا ہے کہ ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

NAB

President Arif Alvi

Arif Alvi

PM Shehbaz Sharif

NAB Amendments