Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

ملک میں 5 مئی تک بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 30 اپريل 2023 09:01am
شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی کے پی اور جنوبی پنجاب بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات - تصویر/فائل
شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی کے پی اور جنوبی پنجاب بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات - تصویر/فائل

بلوچستان میں بارش کے نئے سسٹم کے تحت شمال مشرقی اضلاع میں جم کر بادل برس پڑے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی، جھل مگسی، بارکھان، لورالائی اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں پانچ مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حب میں ساکران، حب ڈیم اور دریجی کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے حب ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے کی وجہ سے حب ندی سے متبادل راستہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہوگیا۔

داؤد بندیجہ گوٹھ کے قریب 50 سے زائد بکریاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ ضلع لسبیلہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے ضلع بدین اور ساحلی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کندھ کوٹ میں بھی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

بلوچستان

Heavy rain