Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے، ایمان علی

میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں، اداکارہ
شائع 29 اپريل 2023 11:53pm

اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ میں فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، مارننگ شو میں فالتو لوگوں کی تعریف کرنی پڑتی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کا مزاح و چلبلے انداز میں جواب دیا۔

ایمان علی نے کہا کہ وہ کبھی مارننگ شو کی میزبان نہیں بننا چاہتی، مارننگ شو میں کسی کو بھی بلا لیتے ہیں اور بیٹھ کر فالتو لوگوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔

ایمان علی نے مزید کہا کہ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں، ہمیں خود سستے لوگ بن کر تصویریں بنانی پڑتی ہیں۔

Iman ali