Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ مایا علی کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

10 سالہ گولڈن ویزا ہولڈرز کو کئی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں
شائع 29 اپريل 2023 07:24pm

پاکستانی اداکارہ مایا علی بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

عرب ممالک میں حالیہ سالوں میں مذہبی پابندیوں پر نرمی کے بعد فنون و ثقافت کی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پارہی ہیں، متحدہ عرب امارات نے کئی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔

اداکارہ مایہ علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اماراتی سفارتکار سے گولڈن ویزا وصول کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں گولڈن ویزا ملنے پر اماراتی حکام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

واضح رہے کہ مایا علی سے قبل گلوکار و اداکار علی ظفر، ہمایوں سعید، اداکارہ ثنا جاوید ، ان کے شوہر عمیر جسوال، اداکارنعمان حبیب،اداکارہ نمرہ خان، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد ، حیدر علی، اعظم خان، اور دیگر پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔

گولڈن ویزا کیا ہے ؟

گولڈن ویزا ایک دس سالہ رہائشی کارڈ ہے جس کے تحت ویزا ہولڈرز کو کئی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کر سکتا ہے۔

MAYA ALI