Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسے چاہتا تھا کہ ’جان‘ بولے وہ بھی ’بھائی‘ کہتی ہے، سلمان خان

دبنگ خان نے محبت کے معاملے میں خود کو بدقسمت قرار دے دیا
شائع 29 اپريل 2023 07:19pm

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

بھارتی اداکار سلمان خان جنہوں نے حال ہی میں رومانوی ایکشن فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کیا ہے وہ جلد ہی رجت شرما کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں نظر آئیں گے۔

پروگرام کی شیئر کی گئی ایک پروموشنل ویڈیو میں وہ پر سکون اور کھلے دل سے اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں بات کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آپ کی عدالت کے میزبان نے اداکار پر ان کے ’موو آن‘ تبصرے کے بارے میں مذاق اڑایا جو دبنگ اداکار نے ٹریلر لانچ کے موقع پر دیا جس کے جواب میں سلمان خان نے ہنستے ہوئے صرف اتنا جواب دیا کہ وہ محبت کے معاملے میں بدقسمت ہیں۔

پرومو کے ایک اور حصے میں میزبان نے اداکار سے پوچھا کہ ان دنوں آپ کی جان کون ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں ان دنوں صرف ’بھائی‘ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے۔ میں کیا کروں؟

Salman Khan