Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے مسلمان خلا باز بن گئے

سلطان کی 'اسپیس واک' سات گھنٹے ایک منٹ پرمحیط تھی
شائع 29 اپريل 2023 03:17pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات کے سُلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے مسلمان اور عرب خلاباز بن گئے۔ النیادی مشن مکمل کرکے انٹرنیشنل اسپیس سینٹر میں واپس آچکے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ سُلطان النیادی امریکا سے خلامیں روانہ ہوئے تھے جنہیں وہاں چہل قدمی کے لیے 55 گھنٹے سے زائد ٹریننگ دی گئی تھی۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق سُلطان النیادی نے سات گھنٹے اور ایک منٹ پر محیط اسپیس واک کی ، اس سفرمیں ان کے ہمراہ ناسا کے اسٹیفن بوون تھے جن کی یہ آٹھویں اسپیس واک تھی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر1998 سے اب تک 260 بار خلا میں چہل قدمی کی جا چکی ہے۔

خلامیں چہل قدمی کیسے ممکن ہے؟

خلا میں رہتے ہوئے جب بھی کوئی خلاباز اپنی گاڑی سے باہر نکلتا ہے تو اسے ”اسپیس واک یا خلامیں چہل قدمی“ کہا جاتا ہے۔

اسپیس واک پر جانے والا پہلا شخص روسی خلاباز الیکسی لیونوف تھا۔ پہلی سپیس واک 18 مارچ 1965 کو کی گئی تھی اور یہ 10 منٹ طویل تھی۔

نیل آرمسٹرانگ پہلے خلاباز تھے جنہوں نے چاند پرچہل قدمی کی تھی۔ آرمسٹرانگ 20 جولائی 1969 کو 2 گھنٹے 31 منٹ تک چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی اپالو 11 سے باہر رہے تھے۔

خلا میں سب سے زیادہ چہل قدمی کا عالمی ریکارڈ روسی خلاباز اناتولی سولوویف کے پاس ہے۔ انہوں نے 16 مرتبہ اسپیس واک پر گئے اور خلائی گاڑی سے باہر تقریبا 82 گھنٹے سے زیادہ خلا میں گزارے جو تقریباً ساڑھے 3 دن بنتے ہیں۔

UAE

Moon