Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو یارک سٹی حکومت روز ویلٹ ہوٹل کو کرائے پر لینے کی خواہش مند

ہوٹل کے 1025 کمرے 200 امریکی ڈالرز یومیہ کے حساب سے دوبارہ کارآمد بنائے جائیں گے،ای سی سی اعلامیہ
شائع 29 اپريل 2023 12:12am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدرت روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کیلئے چار رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں امریکہ میں قائم روزویلٹ ہوٹل کے دوبارہ کھولے جانے کی سمری منظور کر لی گئی۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں نیو یارک سٹی حکومت سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے 1025 کمرے 200 امریکی ڈالرز یومیہ کے حساب سے دوبارہ کارآمد بنائے جائیں گے۔

ای سی سی نے پاسپورٹ پراسیسنگ سینٹرز کے قیام کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دی۔

اجلاس میں سندھ کےلیے 4000 روپے فی من قیمت پر 1400 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ پنجاب کے لیے 3900 روپے فی من قیمت پر 3500 میٹرک ٹن ہدف رکھا گیا۔

ای سی سی نے دوا ساز کمپنیوں کو ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت متعین کرنے کی بھی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کےلئے 45 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ گرانٹ کو اسلام آباد پولیس کی ضروریات کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔