Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہروز سبزواری کی اپنے ہی ڈرامے پر سخت تنقید

اداکار رمضان اسپشل ڈرامے میں چاند تارا سے نالاں
شائع 29 اپريل 2023 12:06am

پاکستانی ڈرامہ سیریل ’چاند تارا‘ میں کام کرنے والے سینیئر اداکار بہروز سبزواری اپنے ہی ڈرامے سخت تنقید کرڈالی ۔

اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک انٹرویو جس میں انہوں نے رمضان اسپیشل ڈرامے ’چاند تارا‘ پر تنقید کی حالانکہ اس ڈرامے میں انہوں نے خود اداکاری کی تھی ۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ کہ ڈرامے میں جو گھر دکھایا گیا وہ ہر وقت جنگل بنا رہتا ہے، میں معافی چاہتا ہوں کہ میرا ڈرامہ ہے لیکن میں اس کے خلاف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیڈی ہو، لیکن کامیڈی ہو نا یار، اب تو بزرگ بھی روک دیتے ہیں کیا ہو رہا ہے، شور کیوں ہو رہا ہے، دیکھیں جوائںٹ فیملی سسٹم ہو لیکن جوائںٹ فیملی سسٹم یہ نا ہو کہ زندگی عذاب ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرامے کا مرکزی خیال اچھا ہے وہ یہ ہے کہ میاں یا بیوی یا دونوں میں سے کوئی ڈاکٹر ہے انجینیئر ہے، دونوں ورکنگ کلاس ہیں، وہ بہت مشکل ہے ان دونوں کے لیے، یہ بڑی اچھی بتائی ہے، اسے ہماری نئی نسل کو سمجھنا چاہیے۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ خان، دانش تیمور، دانش نواز، بہروز سبزواری، صبا فیصل اور عاشر وجاہت شامل ہیں جبکہ اس ڈرامے کو معروف رائٹر صائمہ اکرم چودھری نے لکھا ہے اور اس کی ہدایتکاری دانش نواز نے کی ہے۔

ڈرامے میں بہروز سبزواری نے تارا (عائزہ خان) کے والد کا کردار ادا کیا تھا ۔

Behroze Sabzwari

Chand Tara