Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم کارڈیشین جیسا دکھنے کے لیے ماڈل اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی

سرجری کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ماڈل انتقال کرگئی
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 11:50pm

امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی ہم شکل کرسٹینا ایشٹن پلاسٹک سرجری کے چند روز بعد انتقال کرگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماڈل اور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین کی ہم شکل کرسٹینا ایشٹن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، انہوں نے چند روز قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹینا کی موت کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں اس وقت ہوئی جب وہ پلاسٹک سرجری کے ایک آپریشن سے صحت یابی کی جانب بڑھ رہی تھیں، کرسٹینا کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ اس کی اچانک موت المناک ہے۔

کرسٹینا ایشٹن کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹینا کی موت میں علاج کے دوران غفلت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ماڈل کی تدفین کے لیے اس کے اہل خانہ فنڈز جمع کر رہے ہیں، ماڈل کی آخری رسومات 4 مئی کو ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کرسٹینا ایشٹن نے کم کارڈیشین سے غیر معمولی مشابہت کے باعث کم وقت میں شہرت حاصل کی تھی۔

kim kardashian

Christina Ashten