عالیہ بھٹ کی فلم نے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے مختلف کیٹیگریز میں 10 فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرلئے۔
جمعرات کو ممبئی کے جیوورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب کی میزبانی کے فرائض سلمان خان ، آیوشمان کھرانہ اور منیش پال نے انجام دیے۔
عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا اور ان کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو بہترین فلم قرار دیا گیا جبکہ سنجے لیلا بھنسالی نے اسی فلم کیلیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا۔
اس حوالے سے اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ نتائج کچھ بھی ہوتے گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ کے آخر دن ہی اس فلم کو اپنے لئے بلاک بسٹر قرار دے دیا تھا۔
انہوں نے جذباتی نوٹ میں سنجے لیلا بھسالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ گنگو بائی جیسے کردار کو لے کر ان پر بھروسہ کرنے اور یہ کردار انہیں پیش کرنے پر شکریہ، گنگو کر کردار نے مجھے بدل دیا۔ میں اس کردار کو نبھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھا۔ میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا! آپ نے دنیا کو معجزات پر پر یقین کرنا سیکھایا ہے۔
انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جتنی تو نہ سہی لیکن اگر میں آُپ کے مقابلے آدھی محنتی بھی بن سکی تو خود کو خوش قسمت سمجھوں گی۔
انہوں نے آخر میں اپنے تمام اہل خانہ، شوہر اور بیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
کس کو کون سا ایواڈ ملا ؟
نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسانی کی فلم کو بیسٹ فلم، بیسٹ ڈائیریکٹر اور عالیہ بھٹ کو بیسٹ ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ہرشاوادھن کلکرنی کی فلم ’بدھائی ہو‘ کے اداکار راج کمار راؤ کو اپنی بہترین پرفارمنس پر بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
بھارتی اداکارہ تبو اور بھومی پیدنیکر کو ’بھول بھلیاں 2‘ اور ’بدھائی ہو‘ میں پرفارمنس پر مشترکہ بیسٹ ایکٹریس (کریٹکس) کا ایوارڈ دیا گیا۔
کریٹکس کیٹیگری میں اداکار سنجے مشرا کو فلم ’وادھ‘ میں بہترین پرفارمنس پر بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
بیسٹ میل ڈیبیوٹ ایکٹر کا ایوارڈ ’جھنڈ‘ کے انکش گیدام اور بیسٹ فی میل ڈیبیوٹ ایکٹریس کا ایوارڈ آندریا کیویچوسا کو دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بالی وڈ انڈسٹری کے سینیر اداکار پریم چوپڑا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
Comments are closed on this story.