Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی ہے تو کیا ہوا، شہروز سبزواری اپنے بیان سے مشکل میں پھنس گئے

اداکار نے حال ہی میں مہنگائی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے
شائع 28 اپريل 2023 09:31pm

پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری کو مہنگائی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا ۔

گزشتہ دنوں اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول اور والدین کے ساتھ ایک ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔

شو کے دوران میزبان نے شہروز سے سے مہنگائی سے متعلق رائے معلوم کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

شہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔

اداکار نے اپنی بات پر ہونے والی ممکنہ تنقید پر پیشگی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں تو مجھے مہنگائی نہیں محسوس ہوتی لیکن آپ میں ہر حال میں شکر کی طاقت موجود ہونی چاہیے۔

اداکار کے یہ خیالات سوشل میڈیا صارفین کو خاصے ناگوار گزرے، صارفین نے شہروز سبزواری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

Shahroze Sabzwari