Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ایک بار پھر آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

فلور ملز مالکان اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے
شائع 28 اپريل 2023 09:13pm

فلور ملز مالکان اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کراچی میں آٹا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی میں ایک بار پھر آٹے کے بحران سر اٹھانے لگا ہے، اور شہر بھر کی فلور مل بند ہونے کا خدشہ ہے، فلور ملز ملکان اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد یہ بحران مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

فلور ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں مل مالکان نے محکمہ فوڈ پر دھوکا دہی کا الزام لگاتے ہوئے محکمہ فوڈ سے گندم کی جلد فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

فلور ملز مالکان نے محکمہ فوڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ فوڈ نے فلورملز سے 3 ارب روپے لے کر بھی گندم نہیں دی، محکمہ فوڈ نے 50 لاکھ بوریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن فلورملز کو تاحال 2 لاکھ بوریاں وصول ہوئیں، اور5 لاکھ 52 ہزار بوریوں کے چالان دیئے گئے۔

ملز مالکان نے عندیہ دیا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو 2 مئی کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شہرمیں گندم کا بدترین بحران سامنے کھڑا ہے۔

Flour Shortage

flour mills

Flour Crisis