Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی شرح 47.82 فیصد ریکارڈ، ادارہ شماریات
شائع 28 اپريل 2023 08:39pm

ملک میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی شرح 47 اعشاریہ 82 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، اور بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 0.15 فیصد مزید بڑھ گئی ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 47.82 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مزید21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اور 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Inflation