Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں ملزم کو چھڑوانے کیلئے وکلا کا پولیس افسر پر تشدد

واقعے کا مقدمہ تھانہ موچی گیٹ میں درج کر لیا گیا
شائع 28 اپريل 2023 07:40pm
زخمی پولیس اہلکار۔ فوٹو — آج نیوز
زخمی پولیس اہلکار۔ فوٹو — آج نیوز

وکلاء نے ملزم کو چھڑانے کے لئے تھانہ رنگ محل انچارج محمد عالم لنگڑیال کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

لاہور میں ملزم کو چھڑوانے کیلئے وکلا نے ساتھیوں سمیت پولیس افسر اور دیگر اہلکاروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وکلاء نے تھانہ رنگ محل انچارج محمد عالم لنگڑیال کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ تھانہ موچی گیٹ میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقامی وکلاء ڈکیتی کے ملزم کو چھڑانے کے لئے تھانے میں آئے، اور بغیر ضمانت کے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی، اور جب افسر نے ملزم کو چھوڑنے سے انکار کیا تو وکلا کی بڑی تعداد نے تھانہ رنگ محل کے انچارج انویسٹیگیشن عالم لنگڑیال اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانا بنایا اور گالم گلوچ کی۔

گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی خاتون 13 سال بعد گرفتار

دوسری جانب گھریلو ملازمہ بن کر وارداتیں کرنے والی اشتہاری ملزمہ صبا بی بی کو پولیس نے 13 سال بعد گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق صبا بی بی نامی خاتون ڈکیت نے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کیا اور اپنے تین مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دورانِ واردات گھر میں موجود خاتون کو تشدد کے بعد رسیوں سے باندھ دیا، اور ملزمہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لیکر فرار ہوگئی تھی، خاتون کے دیگر ساتھی پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، تاہم خاتون فرار ہوگئی تھی، جسے 13 سال کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

lahore

Lawyers

Punjab police