Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں مشیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عابد جمیل مستعفی

استعفیٰ نجی مصروفیت کی بناء پر دیا ہے، ڈاکٹر عابد جمیل
شائع 28 اپريل 2023 07:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت میں مشیر صحت کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر عابد جمیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ڈاکٹر عابد جمیل نے استعفیٰ نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو ارسال کردیا۔

ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ کچھ ناگزیر وجوہات اور نجی مصروفیت کی بناء پر دیا ہے، وزارت صحت میں رہ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور تجربہ بھی ہوا تاہم اب بحیثیت مشیر صحت مزید فرائض انجام نہیں دے سکتا۔

care taker cm kpk

KP caretaker cabinet

Kp Health Ministry