Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای نے کراچی میں بڑا ویزا سینٹر کھول دیا

مجھے یقین ہے کہ یہ مرکز یو اے ای میں روزگار کی کھڑکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شائع 28 اپريل 2023 06:02pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کراچی میں بڑا ویزا سینٹر کھول دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے کام کے ویزے جاری کرنے اور ملازمتوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کو قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے کراچی میں ایک بڑا ویزا سینٹر کھول دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ویزا سینٹر کے مختلف حصے دکھائے اور انہیں ان کی خدمات سے آگاہ کیا۔

یو اے ای قونصل جنرل نے دورے کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ویزا سینٹر کو ورک ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو متحدہ عرب امارات میں نوکریاں ملنے پر ویزا سینٹر میں سہولت فراہم کی جائے گی اور مجھے یقین ہے کہ یہ مرکز یو اے ای میں روزگار کی کھڑکی ہے۔

بخیت عتیق الرمیتھی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ویزا سینٹر میں قونصلر خدمات کے علاوہ تصدیق کی خدمات روزانہ فراہم کی جاتی ہیں۔

قنصل جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ویزا سینٹر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دستاویزات کے عمل میں کافی آسانی سے مدد کرتا ہے اور دستاویزات میں کسی بھی خرابی یا غلطی سے بچنے کے لیے اسے اچھی طرح چیک کرتا ہے۔

UAE

karachi

Syed Murad Ali Shah

visa Centre