Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لکی مروت میں دہشت گردوں کے حملوں میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

بروقت جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 08:02pm
فوٹو؛ آئی ایس پی آر
فوٹو؛ آئی ایس پی آر

سیکیورٹی اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کے 3 جوان شہید جب کہ 7 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردی کی تین واقعات ہوئے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید اور فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، واقعے کے بعد فورسز اوردہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ لکی مروت کے علاوہ عامر کالام اور تاجبی خیل میں بھی دہشت گردی کے 2 واقعات ہوئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے کمانڈرموسیٰ خیل سمیت 3 دیگر دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار زاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔ نائب صوبیدار تاج میر شہید کی عمر 40 سال، تعلق نوشہرہ سے ہے، حوالدار ذاکر احمد شہید کی عمر 38 سال اور تعلق ایبٹ آباد جب کہ سپاہی عابد حسین کی عمر 29 سال اور ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں کاررائیوں کے دوران ایک خود کش حملہ آور سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے اور بھاری تعداد میں اسلحہ وگولا بارود برآمد کیا گیا۔

security forces

security forces operation

Attack on security forces