Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا نے بھی بھارتی ریسلرز کے لیے آواز بلند کردی

یہ انتہائی حساس وسنگین معاملہ ہے،امید ہے انصاف ضرورملے گا، بھارتی ٹینس اسٹار
شائع 28 اپريل 2023 02:43pm
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی بھارتی ریسلرز کے حق میں بول پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ کے طور پر لیکن ایک خاتون کے طور پر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے، ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے۔

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان ایتھلیٹس کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور سنگین الزامات ہیں ۔

انہوں کہا کہ امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا ۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں بھارتی پہلواںوں کا ہراساں کرنے والے فیڈریشن چیف کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

Sania Mirza

tennis star

indian wrestlers