Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے والد کی دوسری شادی پر بہت خوش تھی، حنیش قریشی

حنیش قریشی سینئر اداکار کی بڑی بیٹی ہیں
شائع 28 اپريل 2023 12:17am

اداکار فیصل قریشی کی بڑی صاحبزادی اداکارہ حنیش قریشی نے کہا ہے کہ والد کی شادی پر والد کا ’گروم فرینڈ‘ بنی ہوئی تھیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں فیصل قریشی کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی پہلی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی اور کسی وجہ سے ان کے والدین کی شادی نہیں چل سکی لیکن وہ اپنے والد کی دوسری شادی پر سب سے زیادہ خوش تھیں اور اپنے والد کی شادی پر والد کا ’گروم فرینڈ‘ بنی ہوئی تھیں۔

حنیش قریشی کا کہنا تھا کہ جب میاں اور بیوی کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر نہ چل پا رہی ہو تو انہیں علیحدگی اختیار کرلینی چاہیے اور یہ کہ دوسری شادی کرنے میں کوئی برائی نہیں۔

انہوں نے سوتیلی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ والد کے دوسری بیوی کے بچوں کو اپنے بچے ہی مانتی ہیں۔

حنیش قریشی نے رواں برس فروری میں شارٹ ٹیلی فلم ’نقاب‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی تھیں جبکہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے علاوہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہیں اور ایک بہت ہی بڑی کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر ملازمت کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ حنیش قریشی سینئر اداکار کی بڑی بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ سے ہیں اور فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

فیصل قریشی نے دوسری شادی ثنا فیصل سے 2010 میں کی تھی، جن سے بھی انہیں 2 بچے، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔

Hanish Qureshi