Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ نے کروڑوں کی جائیداد کا کیا کیا ؟

اپارٹمنٹ کا کُل رقبہ 2 ہزار 497 اسکوائر فٹ ہے
شائع 27 اپريل 2023 09:22pm

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کروڑوں بھارتی روپے کی جائیداد خرید کر اپنی بہن شاہین بھٹ کے نام کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس ’انٹرنل سن شاہین پروڈکشن‘ نے ممبئی کے علاقے باندرا میں 37 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ خرید لیا۔

اپارٹمنٹ ’ایریل ویو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ میں واقع ہے جس کا کُل رقبہ 2 ہزار 497 اسکوائر فٹ ہے۔ انٹرنل سن شاہین پروڈکشن نے اسے گولڈ اسٹریٹ مرکنٹائل کمپنی سے خریدا۔

اسے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو 2 کروڑ 26 لاکھ بھارتی روپے ادا کر کے عالیہ بھٹ کے نام پر رجسٹرڈ کروایا گیا۔

اُسی دن اداکارہ نے اپنی بہن شاہین بھٹ کو دو اپارٹمنٹ بطور تحفہ 7 کروڑ بھارتی روپے میں دیے جن کا کُل 2 ہزار 86 اسکوائر فٹ ہے۔ اس کے لیے 30 لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے ٹرانسفر کیے گئے۔

Alia Bhatt