Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم جوان کی ویڈیوز ریلیز سے پہلے ہی لیک، معاملہ عدالت پہنچ گیا

یہ فلم 2جون کو ریلیز ہونے والی ہے
شائع 27 اپريل 2023 09:15pm

دہلی ہائی کورٹ نے دھوکہ دہی پر مبنی ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بغیر لائسنس کے فلم جوان سے متعلق کسی بھی تصویر یا کلپس کو کاپی کرنے، اسٹریم کرنے یا ڈسپلے کرنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم جوان کے سیٹ سے لیک ہونے والی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد دہلی کورٹ نے ان تمام وائرل ویڈیوز کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنےکی ہدایت دی ہے۔

اس کے علاوہ، دہلی کی عدالت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ایسی ویب سائٹس تک رسائی کو روک دیں جو فلم کے کاپی رائٹ والے مواد کو اپ لوڈ کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک شاہ رخ خان کی فلم کی 2 ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں انہیں ایکشن سین شوٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں ایک یاٹ پر ساتھی اداکارہ نین تھارا کے ساتھ ایک رومانوی گانا فلماتے نظر آ رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی یہ فلم 2جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Shahrukh Khan

jawan